خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلو میٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔

خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے باعث شہری اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *