ممبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،پاکستانی فنکاروں پربھارت میں پابندی کی درخواست مسترد کر دی

ممبئی (پاکستان امیج) ممبئی ہائیکورٹ نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کردی ۔عدالت میں پٹیشن ایک سینما ورکر فیض انور قریشی کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کرے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہائیکورٹ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے امن کے فروغ اور ثقافتی ہم آہنگی کو فنکاروں کے ذریعے پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ آرٹ، میوزک، اسپورٹس، کلچر اور رقص ایسی سرگرمیاں ہیں جنہیں قومیت سے اوپر ہونا چاہئے اور انہیں معاشرے کے اند امن اور اتحاد کو پھیلانا چاہیے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محب وطن ہونے کا مطلب پڑوسی ممالک سے نفرت اور دشمنی نہیں ہے بلکہ سچا محب وطن وہ ہے جو بے لوث ہوکر اپنے ملک کی خدمت کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *