آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار، شہری حیران رہ گئے

روس(پاکستان امیج)روس کے جزیرے سخالین میں آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار ہونے کا منفرد اور دلفریب منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ اس غیر معمولی منظر کو مقامی افراد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظر دراصل قدرتی موسمیاتی عمل کا نتیجہ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت میں دو سورج نہیں تھے بلکہ شدید سردی کے باعث فضا میں بننے والے برف کے ننھے کرسٹلز نے سورج کی روشنی کو منعکس کیا، جس سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر طلوع ہوتا دکھائی دیا۔ اس قدرتی مظہر کو سائنسی اصطلاح میں ’سن ڈوگ‘ کہا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جزیرہ سخالین میں آج درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پارہ منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شدید سرد موسم کے باعث ایسے نایاب مناظر کا نظر آنا ممکن ہوجاتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *