مسلم لیگ( ن) کا پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ( ن) نے پی ڈی ایم کو فعال کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

“دنیا نیوز “کے مطابق جاتی امراء میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی،جس میں پارٹی قائد نوازشریف، صدرشہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت اسحاق ڈار شریک ہوئے، نشست میں نوازشریف کی وطن واپسی پر ملکی سیاسی پس منظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اہم بیٹھک میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی لیڈرشپ سے ملاقات اور ٹیلی فونک رابطوں کا فیصلہ ہوا ہے، سابق وزیراعظم شہبازشریف کی تجویز کے بعد نوازشریف اگلے 2 روز میں سیاسی رابطوں کا آغاز کریں گے، نوازشریف آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، عطا ءاللہ مینگل، بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف رہنماؤں سے خود رابطے کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *