بلوچستان میں میرٹ کی بالادستی کے لئے اصلاحات پر پیشرفت کا آغاز

بلوچستان اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ٹیسٹ اور اسی روز تقرری آرڈرز کے اجرا کا عمل شروع ہوگیا، محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ کی 111 آسامیوں پر آن لائن ٹیسٹنگ کا انعقاد کیا گیا، آن لائن ٹیسٹ کے فوری بعد کامیاب امیدواروں کو اسی دن تقرری آرڈرز جاری کئے جائیں گے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق بھرتیوں کے عمل میں سفارش یا مداخلت کی گنجائش نہیں، میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کو برابری کے مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ خزانہ میں میرٹ پر بھرتیوں کیلئے آن لائن ٹیسٹ کے انعقاد پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ آج پورا ہو رہا ہے، سرکاری نوکریوں کی بھرتی کے لیے شفاف اور باقاعدہ نظام قائم کر دیا گیا ہے،سرکاری نوکری بکے گی اور نہ سفارش چلے گی، مکمل میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے تعلیم اور ہنر کے مواقع سکالرشپس اور بند تعلیمی ادارے بحال کر کے بڑھائے گئے، تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع ایک ساتھ فراہم کرنا ہماری جامع حکمت عملی ہے، میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے یہ اقدامات صوبے کیلئے دور رس اور مثبت نتائج کے حامل ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *