ایشان کشن کو شہد کی مکھی نے کاٹ لیا، تکلیف سے اچھلتے رہے, بھارتی ٹیم میں آج کے اہم میچ میں کتنی تبدیلیوں کا امکان؟

دھرم شالا (پاکستان امیج) بھارتی ٹیم میں آج نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، بلے باز ایشان کشن کو شہد کی مکھی نے کاٹ لیا تو وہ تکلیف سے اچھلتے رہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آل راونڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہو چکے۔ سوریا یادیو کمار کو مڈل آرڈر میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔ شردُل ٹھاکر کی جگہ فاسٹ بولر محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے۔

سوریا کمار یادیو کو گزشتہ روز آپشنل سیشن میں بازو پر گیند بھی لگی جس کے بعد انہوں نے ٹریننگ نہیں کی۔ ایشان کشن کو شہد کی مکھی نے کاٹ لیا جس کے بعد وہ تکلیف سے اچھلتے رہے اور دوبارہ بیٹنگ نہ کر سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *