دھرم شالا (پاکستان امیج) بھارتی ٹیم میں آج نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، بلے باز ایشان کشن کو شہد کی مکھی نے کاٹ لیا تو وہ تکلیف سے اچھلتے رہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آل راونڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہو چکے۔ سوریا یادیو کمار کو مڈل آرڈر میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔ شردُل ٹھاکر کی جگہ فاسٹ بولر محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے۔
سوریا کمار یادیو کو گزشتہ روز آپشنل سیشن میں بازو پر گیند بھی لگی جس کے بعد انہوں نے ٹریننگ نہیں کی۔ ایشان کشن کو شہد کی مکھی نے کاٹ لیا جس کے بعد وہ تکلیف سے اچھلتے رہے اور دوبارہ بیٹنگ نہ کر سکے۔
Pakistan Image