سوئی سدرن گیس کا صنعتوں کیلئے بروز اتوار گیس فراہمی بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ (پاکستان امیج)سوئی سدرن گیس نے صنعتوں کیلئے بروز اتوار گیس فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق سردی بڑھنےسےسسٹم میں لائن پیک اورپریشرڈراپ ہوا ہے 11جنوری کی صبح 8سے پیر کی صبح 8بجے تک گیس بندرہے گی۔ بیان کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین قانون کے مطابق پہلی ترجیح ہیں۔

سوئی سدرن نے پچھلے اتوار بھی صنعتوں کو پورا دن گیس فراہم نہیں کی تھی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلے ہی رات9:30سے صبح 6 بجے تک گیس فراہم نہیں کی جاتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *