ممبئی (پاکستان امیج)بھارت میں ایک شخص نے سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ کو بھارت بلا کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرپریت سنگھ نامی شخص سوئٹزرلینڈ میں لینا نامی خاتون سے ملا تھا جہاں دونوں کی دوستی ہوگئی جس کے بعد وہ اکثر بھارت سے سوئٹزر لینڈ لینا سے ملنے جایا کرتا تھا ،
پولیس کے مطابق گرپریت کو اپنی گرل فرینڈ کا کسی اور سے تعلق ہونے پر شک ہوا جس پر اس نے لینا کو بھارت بلا کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔پولیس کا بتانا ہے کہ گرپریت کے کہنے پر لینا 11 اکتوبر کو بھارت پہنچی اور 5 دن بعد گرپریت نے لینا کے دونوں ہاتھ اور ٹانگوں کو باندھ کر قتل کردیا جس کے بعد اس نے لینا کی لاش کو ایک شاپنگ بیگ میں ڈال کر گاڑی میں ہی رکھا اور تعفن آنے پر لاش کو نئی دہلی کے علاقے تلک نگر میں ایک سرکاری سکول کے قریب پھینک دیا۔پولیس نے بتایا کہ لاش ملنے پر پولیس حرکت میں آئی اور اس نے کارروائی کرتے ہوئے گرپریت کو گرفتار کرلیا جس سے واردات کا اعتراف بھی کیا۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image