کوئٹہ ، گھر میں پانی کا “غبارہ” ٹینکر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی، گھر شدید متاثر

کوئٹہ(پاکستان امیج)مسلم اتحاد کالونی میں پانی کا ٹینکر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں واٹر سپلائی کے لیے استعمال ہونے والا ’غبارہ‘ ٹینکر پانی جمع کرنے کے دوران اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکر پھٹنے سے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *