بختاور بھٹو زرداری نے نئے سال کی پہلی تصویر شیئر کر دی

دبئی (پاکستان امیج) صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے نئے سال کی پہلی تصویر شیئر کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں انہیں نیلے گاؤن میں ہلکے میک اپ اور زیورات میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے شوہر اور بیٹوں نے میچنگ سیاہ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

ہر خاص و عام موقع پر سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی بختاور بھٹو نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں سالِ نو کے آغاز کی مناسبت سے ’بسمہ اللّٰہ‘ لکھا ہے، انہوں نے انسٹا سٹوی میں اپنے فالوورز اور جیالوں کو سال نو کی مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری کی شادی 31 جنوری 2021ء کو ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *