لاہور(پاکستان امیج) سابق وزیراعظم نوازشریف کی “امید پاکستان پرواز” تاخیر سے روانہ ہوئی جس کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ بتایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوازشریف کی پرواز تاخیر کے بعد دبئی سے 10 بج کر 42 منٹ پر روانہ ہوئی جس کا اسلام آباد ایک بج کر 50 منٹ پر لینڈنگ کا امکان ہے۔
نوازشریف 4 سال بعد وطن واپس آ رہے ہیں، ان کے ہمراہ اہم رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی بھی بڑی تعداد ہے۔ دبئی سے طیارہ روانہ ہوا تو لیگی کارکنان نے بھرپور نعرے بازی کی۔
Pakistan Image