نوازشریف کی “امید پاکستان پرواز” تاخیر سے روانہ ہوئی، کتنے بجے اسلام آباد پہنچے گی؟

لاہور(پاکستان امیج) سابق وزیراعظم نوازشریف کی “امید پاکستان پرواز” تاخیر سے روانہ ہوئی جس کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ بتایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوازشریف کی پرواز تاخیر کے بعد دبئی سے 10 بج کر 42 منٹ پر روانہ ہوئی جس کا اسلام آباد ایک بج کر 50 منٹ پر لینڈنگ کا امکان ہے۔

نوازشریف 4 سال بعد وطن واپس آ رہے ہیں، ان کے ہمراہ اہم رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی بھی بڑی تعداد ہے۔ دبئی سے طیارہ روانہ ہوا تو لیگی کارکنان نے بھرپور نعرے بازی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *