بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، کوئٹہ اور زیارت میں پارہ منفی سطح پر پہنچ گیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے مختلف شہروں میں آج صبح موسم سرد اور خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکم موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قلات میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

زیارت میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری جبکہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری اور تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں پارہ 1 ڈگری جبکہ چمن میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *