کوئٹہ (پاکستان امیج) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کیلیے بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے قافلے مینارِ پاکستان لاہور کیلئے روانہ ہونا شروع ہو گئے ۔لیگی کارکنوں کی گروپوں کی شکل میں کوئٹہ سے لاہور بذریعہ خصوصی ٹرین روانگی کے لیے ریلوے اسٹیشن آمد جاری ہے۔”جنگ ” کے مطابق کارکن 7 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں کوئٹہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کی لاہور روانگی کے لیے خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ خصوصی ٹرین کارکنوں کو لے کر کل سہ پہر لاہور پہنچے گی۔کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں سے بھی مسلم لیگ (ن )کے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔سبی سے قافلہ سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی کی قیادت میں روانہ ہوا ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image