نواز شریف کے خصوصی طیارے کوپاکستان آنے کیلئے ابھی تک این او سی جاری کیا گیا یا نہیں؟ بڑی خبر

دبئی(پاکستان امیج)سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق نواز شریف خلیجی ائیر لائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔نواز شریف کے خصوصی طیارے نے سی اے اے سے 21 اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، سی اے اے نے خلیجی ائیرلائن کی خصوصی پرواز نمبر 4525 کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا، طیارہ دن 3 بج کر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حالیہ عدالتی فیصلوں کے بعد نواز شریف کا اسلام آباد آنے کا پلان تبدیل بھی ہو سکتا ہے، پلان میں تبدیلی اور براہ راست لاہور ائیرپورٹ آمد کی صورت میں کل دوپہر تک سی اے اے کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پلان میں تبدیلی کی صورتحال میں نیا این او سی جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ پانچ افراد دبئی آئے ہیں، نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں اپنی صاحبزادی اسما نواز اور داماد علی ڈار کے ساتھ ایمریٹس ہلز میں قیام کر رہے ہیں۔ حسین نواز اور حسنین ڈار بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔نواز شریف نے آج صبح کو جدہ سے دبئی کی پرواز چھوڑ دی تھی، ایک اہم میٹنگ کی وجہ سے کچھ وقت مزید سعودی عرب میں رک گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *