امریکا نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کر دیا

واشنگٹن پاکستان امیج)امریکا نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کر دیا ہے۔

یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے براؤن یونیورسٹی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم کا کہنا تھا کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے امریکا آنے کے لیے گرین کارڈ لاٹری پروگرام کا استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ گرین لاٹری پروگرام امریکی حکومت کا ایک سرکاری امیگریشن پروگرام ہے جس کا مقصد دنیا کے اُن ممالک کے شہریوں کو امریکا میں مستقل رہائش کا موقع دینا ہے جہاں سے امریکا میں امیگریشن کی شرح کم رہی ہو۔

اس لاٹری پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ امریکا میں مستقل طور پر رہ سکتے ہیں، اس دوران وہ کام بھی کر سکتے ہیں اور بعد میں انہیں شہریت بھی دے دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اس پروگرام کے تحت پاکستانیوں پر پہلے سے ہی دروازے بند کیے جا چکے ہیں اب باقی ممالک کے لیے بھی یہ پروگرام معطل کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *