صورتحال بہتر، کوئٹہ سے پشاور کے لئے دو ٹرینیں روانہ

کوئٹہ (پاکستان امیج) صورتحال بہتر ہونے پر کوئٹہ سے پشاور کے لئے دو ٹرینیں روانہ ہو گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس سپیشل روانہ ہوئی ہیں، مسافروں کے رش کے باعث آج دو ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

ریلوے حکام نے مزید کہا ہے کہ ٹرین سروس گزشتہ روز ناگزیر وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی تھی، چمن پسنجر ٹرین بھی معمول کے مطابق روانہ ہوئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *