نہانا ہوا آسان، جاپانی کمپنی نے ’’انسانی واشنگ مشین‘‘ بنالی

لاہور(پاکستان امیج)موسم سرما میں تقریباً ہر کوئی نہانے سے جھجھکتا اور اْسے مصیبت سمجھتا ہے۔

اب جاپانی کمپنی، سائنس کارپوریشن نے ’’انسانی واشنگ مشین‘‘ایجاد کر اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔ مشین کے گرم ماحول میں بند ہو کر انسان کو انگلی تک نہیں ہلانی پڑتی، مشینی آلات جسم پر پانی ڈالتے، صابن لگاتے اور میل کچیل دور کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ انسان من پسند گانے سنتا ہے۔

15 منٹ میں یہ واشنگ مشین انسان کو صاف ستھرا کر کے باہر نکال دیتی ہے۔ جاپان میں کئی حمام و ہوٹل یہ انوکھی مشین نصب کر چکے ہیں۔

کمپنی کے بقول واشنگ مشین انسان کو ’’جسمانی وروحانی ‘‘، دونوں لحاظ سے پاک صاف کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *