نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے

دبئی (پاکستان امیج)سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے۔

ان کی دبئی روانگی اہم میٹنگ کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی تھی، نواز شریف کو دبئی ایئرپورٹ حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اسماء نواز کے ساتھ ایمریٹس ہلز دبئی میں قیام کر رہے ہیں، وہ دبئی میں دو دن قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے، جس کے بعد وہ ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، وہ دبئی ایئرپورٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 6 بجے گھر سے روانہ ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *