جسٹس کامران نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاکستان امیج) جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر جعفر خان مندوخیل نے جسٹس کامران ملاخیل سے چیف جسٹس کے منصب کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے دوسرے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر مشاورت کی گئی تھی، اس اجلاس میں تین سینئر ججز جسٹس کامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کانسی اور جسٹس شوکت علی درخشانی کے نام زیر غور آئے تھے۔

کمیشن نے وسیع مشاورت کے بعد جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دی تھی، جنہوں نے آج بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کا حلف اٹھایا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *