بلوچستان میں زلزے کے جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے شہر سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح ، لورالائی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *