کوئٹہ(پاکستان امیج)خروٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران سنیپ چیکنگ پر موٹر سائیکل سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں ایک ملزم مصطفی ہلاک جبکہ دو ملزمان احمداللہ اور باز میر گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق موقع سے دو ٹی ٹی پستول بمعہ رانڈز اور چھینا گیا موٹر سائیکل 125 برآمد کرلیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image