نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارت میں نئی نویلی دلہن گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسمیٹ کر رفوچکر ہو گئی۔ اوڑیسا ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی شہر گروگرام میں پیش آیا جہاں شادی کے محض دو دن بعد ہی نوسرباز دلہن اپنے دولہا کے گھر کا صفایا کرکے فرار ہو گئی۔
منیش کمار نامی دولہا نے بتایا کہ اس کا رشتہ اس کے والدین نے ایک رشتہ کرانے والی منجو نامی خاتون کے ذریعے تلاش کیا تھا۔ منجو نے منیش کمار کے والد اشوک کمار اور اس کی فیملی کو نوسرباز دلہن کی فیملی سے ملوایا۔ اس نے بتایا کہ دلہن کی فیملی مالی مشکلات کا شکار ہے، لہٰذا شادی کا تمام خرچ دولہا کی فیملی اٹھائے گی اور جہیز کا مطالبہ بھی نہیں کرے گی۔
منیش کے گھر والے ان شرائط پر اپنا بیٹا پریتی نامی دلہن کے ساتھ بیاہنے پر راضی ہو گئے اور بخیروخوبی شادی انجام پا گئی۔ تاہم شادی کے دو دن بعد ہی دلہن پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔ جب منیش اور اس کے گھر والوں نے زیورات اور نقدی وغیرہ چیک کی تو سب کچھ غائب تھا۔ پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں اشوک کمار نے بتایا ہے کہ دلہن جاتے ہوئے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور طلائی زیورات اور دیگر چیزیں لے گئی۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image