چمن پولیس کی بڑی کارروائی؛ منظم ڈکیت گینگ بے نقاب، 4 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد

چمن(پاکستان امیج )چمن پولیس نے خفیہ ادارے کی بروقت اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں لوٹ مار میں ملوث منظم ڈکیت گینگ کا پردہ فاش کر دیا اور گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلیں، 3 پسٹل، ایک ٹی ٹی کوف اور 50 سے زائد چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کر لیے۔ڈی پی او قلعہ عبداللہ عبداللہ چیمہ نے ڈی ایس پی طاہر محمود اور ایس ایچ او ولی کاکڑ کے ہمراہ چمن پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان شہر میں وارداتوں کی متعدد شکایات میں مطلوب تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے، اس لیے شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا واردات کی فورا اطلاع پولیس کو دیں۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف مزید سخت اور مثر کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر میں امن اور حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *