سعودیہ میں بارش کی کمی، شاہ سلمان کی 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل

ریاض(پاکستان امیج) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو مملکت بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت بھر میں جمعرات 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

رائل کورٹ کے بیان میں شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں، ساتھ ہی عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

حرمین شریفین کے ایکس اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق جمعرات کو مسجد الحرام میں نماز استسقا کے امام اور خطیب شیخ یاسر االدوسری ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کی مساجد میں بھی نماز استسقا کی ادا کی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *