ژوب میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، سڑک کنارے برآمد شدہ ڈیٹونیٹر ناکارہ بنا دیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان پولیس نے ضلع ژوب کے علاقے شیخان آبادی میں دہشت گردوں کے ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، شیخان آبادی کے قریب سڑک کنارے مشکوک ڈیٹونیٹر برآمد ہوا جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ بی ڈی ایس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈیٹونیٹر کو ناکارہ بناتے ہوئے تلف کر دیا۔

ایس ایچ او ژوب کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے کسی بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ہوا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کی فوری اطلاع مقامی تھانے پر دی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *