متحدہ عرب امارات غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا، صدارتی مشیر

ابوظہبی (پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات کی حکومت عالمی استحکام فورس برائے غزہ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی، کیونکہ اس کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے صدارتی مشیر انور گرگاش نے ابوظبی اسٹریٹجک ڈبیٹ فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای اب تک اس استحکام فورس کے لیے کوئی واضح فریم ورک نہیں دیکھ رہا اور ایسی صورتِ حال میں ممکنہ طور پر اس فورس میں حصہ نہیں لے گا۔امریکی ہم آہنگی میں قائم بین الاقوامی فورس میں امکان ہے کہ مصر، قطر اور ترکیہ کے فوجی بھی شامل ہوں، اور ساتھ ہی یو اے ای بھی شامل ہو سکتا ہے۔تیل سے مالامال یو اے ای چند عرب ممالک میں سے ایک ہے جس کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات ہیں، جس نے 2020 میں ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے دوران ابراہیم معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *