کوئٹہ(پاکستان امیج) حکومتی اتحادی جماعت نیشنل پارٹی نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ میں مخالفت کا اعلان کر دیا ہے، جسے حکمراں اتحاد کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سینٹ میں مسودہ پیش ہونے اور اس پر تفصیلی قانونی مشاورت کے بعد پارٹی کے آئینی اداروں نے اکثریتی رائے سے اس ترمیم کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم دراصل آئین کی بنیادی روح اور آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ نیشنل پارٹی، جس کے قومی اسمبلی اور سینٹ میں بالترتیب ایک ایک ممبر ہیں، اب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس ترمیم کی کھل کر مخالفت کرے گی۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image