جعفر ایکسپریس اور بولان میل تکنیکی وجوہات پر منسوخ

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر آج منسوخ کردیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو 12 اور 13 نومبر کے لیے بھی منسوخ کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ٹرین پشاور سے روانہ نہیں ہوسکی تھی، اسی باعث آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز اور 13 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کل بولان میل کراچی سے منسوخ کی گئی تھی، اس لیے آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچ سکے گی، جبکہ 11 نومبر کو بھی کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *