کوئٹہ(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی جاری رہے گی۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2، قلات میں صفر، زیارت میں منفی 1 اور ژوب میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سبی میں 17، تربت میں 19، نوکنڈی میں 14 اور چمن میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی رہی، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور جیوانی میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم کے پیش نظر مناسب لباس پہننے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image