گوادرکے قریب معدومیت کےخطرے سے دوچار عربی وہیل کے بڑے گروہ کو دیکھا گیا

گوادر (پاکستان امیج)گوادرکے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کے ایک بڑے گروہ کو دیکھا گیا، اس سے قبل اتنا بڑا گروپ ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق عربی وہیلز کا ایک بڑے گروپ کو گزشتہ روز گوادر کے قریب دیکھا گیا، ماہی گیروں کے ایک گروپ نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بنائی۔

عربی وہیل یمن اور سری لنکا کے درمیان بحیرہ عرب میں پائی جاتی ہے، اب تک پاکستان کے ساحلی اور سمندری پانیوں میں ڈولفن اور وہیل سمیت 27 اقسام کی سیٹیشین مچھلیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

1963 سے 1967 کے درمیان بحیرہ عرب میں میں سوویت بیڑوں کی وہیل شکار ی مہمات کے دوران پاکستان کے ساحل کے قریب بھی عربی وہیل کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے ان کی آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔

اب پاکستان کے پانیوں میں ان کے بڑے غولوں کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ یہ خطرے سے دوچار نسل دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *