حکومت بلوچستان پولیس کے شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صحبت پور(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صحبت پور پہنچ گئے شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی

بھاگ ناڑی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او اور کانسٹیبل کے ورثاء سے ملاقات
، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
شہداء کی عظیم قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں، حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے

وزیر اعلیٰ کا شہداء کے پسماندگان کی کفالت , بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے اور شہداء کے نام سے بیسک ہیلتھ یونٹ اور اسکول منسوب کرنے کا اعلان

شہداء کے بیٹوں کو بلوچستان پولیس میں ملازمت دی جائے گی شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے گھر تک بلیک ٹاپ سڑک تعمیر ہوگی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ اور کانسٹیبل محمد اعظم کی بہادری پولیس فورس کے لیے باعثِ فخر ہے

بلوچستان پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں

حکومت بلوچستان پولیس کے شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی مشینری پوری قوت سے متحرک رہے گی

بلوچستان کے عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

دہشت گردوں کو شکست فاش ہوگی ، بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوکر رہے گا

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *