کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کے لئے معطل

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کیلئے معطل کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثربنانے کیلئے کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا اطلاق پورے ضلع کوئٹہ میں ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *