مستونگ: اغواء ہونے والے ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد

مستونگ(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لاپتہ ہونے والے ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے مغوی ڈی ایس پی کو قتل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مقتول ڈی ایس پی یوسف ریکی نوشکی پولیس تھانے میں تعینات تھے اور نوشکی سے کوئٹہ جا رہے تھے جب انہیں کردگاپ کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول پولیس آفیسر کی لاش آج (جمعرات، 23 اکتوبر 2025) کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے ملی ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *