تربت، ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تربت (پاکستان امیج) تربت۔ ہوشاپ سے تربت شادی کی تقریب میں آتے ہوئے زمیاد گاڑی الٹنے سے 4، افراد جان بحق اور دیگر زخمی ہوگئے، اطلاع کے مطابق اتوار کے روز دوپہر کے وقت ہوشاب سے تربت آتے ہوئے ایک زمیاد گاڑی سامی پل پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں عورتیں اوربچے سوار تھیں جو ایک شادی میں شرکت کے لیے آرہے تھے، پولیس کے مطابق حادثہ میں 4افراد جان بحق ہوگئے ہیں جن کے نام رحیم ولد امیربخش،شاہ بخش ولدحاتم اوراورنورداد ولد وزیر بتائے جاتے ہیں جبکہ زخمیوں میں جلیل ولد اختر، رگام ولد جمعہ، شے نور ولد چارشمبے، عابد ولدحامد، سعید ولدچارشمبے اورشاہ جہان ولد حاتم شامل ہیں زخمیوں کو فوری طورپرتربت ہسپتال منتقل کیاگیا، جان بحق ہونے والے میٹرک اور انٹر کے طلباء بتائے جاتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *