مستونگ (پاکستان امیج )مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر واقع الائیڈ بینک پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر گن پوائنٹ پر بینک عملے سے نقدی لوٹ لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی تعداد 6 سے 8 تھی اور انہوں نے 15 لاکھ 60 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کے دوران بازار میں عوام اور تاجروں میں بھاگ دوڑ مچ گئی اور دکانیں بند ہو گئیں۔ واقعے کے بعد بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے بازار کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image