اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا قافلہ ائیرپورٹ جا رہا تھا، ایک آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کر روٹ میں داخل ہوا اور گاڑی سے ٹکرا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق اسلام آباد میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے سکواڈ کو حادثہ پیش آ گیا جس میں نگران وزیر داخلہ کے پی ایس او سید امین زخمی ہو گئے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیر داخلہ حادثے کے وقت قافلے میں موجود نہیں تھے، وہ خیریت سے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ قافلہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا، آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کر سکواڈ کے روٹ میں داخل ہوا، ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
Pakistan Image