نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا قافلہ ائیرپورٹ جا رہا تھا، آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کر روٹ میں داخل ہوا اور گاڑی سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا قافلہ ائیرپورٹ جا رہا تھا، ایک آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کر روٹ میں داخل ہوا اور گاڑی سے ٹکرا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق اسلام آباد میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے سکواڈ کو حادثہ پیش آ گیا جس میں نگران وزیر داخلہ کے پی ایس او سید امین زخمی ہو گئے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیر داخلہ حادثے کے وقت قافلے میں موجود نہیں تھے، وہ خیریت سے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ قافلہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا، آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کر سکواڈ کے روٹ میں داخل ہوا، ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *