ڈیجیٹل شناختی کارڈ، برطانیہ کا غیرقانونی تارکین کو روکنے کے لیے نئی سکیم کا اعلان

برطانیہ (پاکستان امیج)برطانیہ نے غیرقانونی تارکین کو ملک میں داخلے سے روکنے کے لیے اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم افراد کے لیے مفت ڈیجیٹل آئی ڈی سکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ڈرائیونگ لائسنس، بچوں کی دیکھ بھال اور فلاحی سہولیات کے لیے درخواست دینا آسان ہو جائے گا جبکہ ٹیکس ریکارڈز تک آسان رسائی بھی ممکن ہو گی۔
حکومت نے کہا ہے کہ نئی ڈیجیٹل آئی ڈی شہریوں کے موبائل فونز پر محفوظ ہو گی اور انہیں اپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھنے یا پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں

 

’پناہ گزینوں کی واپسی پر تعاون نہ کرنے والے ممالک کے ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں‘

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومتی جماعت لیبر اپنی سالانہ کانفرنس کی تیاری کر رہی ہے اور وزیراعظم کیئر سٹارمر پر غیرقانونی امیگریشن کے مسئلے کے حوالے سے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم کیئر سٹارمر پر غیرقانونی امیگریشن کے مسئلے کے حوالے سے دباؤ بڑھ رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

کیئر سٹارمر نے کہا کہ ’ڈیجیٹل آئی ڈی برطانیہ کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے اور یہ عام شہریوں کو بے شمار فوائد بھی فراہم کرے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم محنت کر رہے ہیں تاکہ برطانیہ کو ایک منصفانہ ملک بنایا جا سکے، اُن لوگوں کے لیے جو تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں، تقسیم نہیں۔‘
برطانیہ نے روایتی طور پر شناختی کارڈز کے تصور کی مخالفت کی ہے، لیکن حالیہ پولز سے اس اقدام کی حمایت ظاہر ہوتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *