پاؤں چومے، پیسے لٹائے اور! بیٹی کو پہلی بار پیریڈز آنے پر خاندان کا جشن، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

نئی دہلی(پاکستان امیج) ایک ویڈیو ان دنوں بھارت میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاندان اپنی بیٹی کے پہلی حیض آنے پر جشن منا رہا ہے، یہ منفرد روایت لاکھوں لوگوں نے دیکھی اور سراہا، کچھ لوگ تعریف میں تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے اس کو شرمناک عمل قرار دیا ہے۔

ویڈیو انسٹاگرام پر نوجوان لڑکی آیوشا نے شیئر کی، جسے اب تک 14 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو میں آیوشا دروازے پر کھڑی ہے، جب خاندان کے مرد افراد، سب سے بڑے سے لے کر چھوٹے تک، اس کے قدموں پر پیسہ رکھتے ہیں اور سلامی پیش کرتے ہیں، ایک علامتی انداز میں اس کی عزت اور مقام کا اظہار کرتے ہیں۔

خاندان کے اراکین بار بار محبت، عزت اور فخر کا اظہار کرتے ہیں، اور آیوشا جذباتی ہو کر رونے لگتی ہے۔ ویڈیو کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ کا خاندان آپ کی پہلی حیض پر اس طرح جشن مناتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سوشل میڈیا صارفین نے فیملی کی اس روایت کو خوب سراہا اور تبصرے کیے کہ ایسے رویے ہر لڑکی کا حق ہیں۔ ایک صارف نے لکھاکہ یہی وہ معنی ہیں کہ خاندان حمایت کرے، عزت دے اور خوشی منائے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت میں کئی علاقوں میں لڑکی کی پہلی حیض پر رسم و رواج منائے جاتے ہیں، جیسے کہ جنوبی بھارت میں رتُ کلا سنسکر کا رواج ہے جو لڑکی کے بلوغت میں داخلے کی علامت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *