کوئٹہ، شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کر ڈالا،ملزم گرفتار

کوئٹہ (پاکستان امیج ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد بیوی کی لاش دفنانے کی کوشش کی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یاد رہے ایک افسوسناک واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع قمبر کے شہداد کوٹ تھانہ میروخان کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں شوہر نے بیوی کی جان لے لی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *