سعودی عرب کا 95واں یومِ الوطنی؛ پاکستانی بھی جشن آزادی میں شریک

سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی عرب بھر میں آج 95واں قومی دن قومی جذبے اور والہانہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس موقع پر ملک بھر سرکاری و نجی عمارتوں اور شاہراہوں کو سعودی پرچموں، چراغوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے۔

تقریبات میں سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ مقیم غیر ملکی کمیونٹیز، بالخصوص پاکستانی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ الوطنی کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جن میں سعودی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے بھی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی اور پاک سعودی دوستی کے نعرے لگائے گئے۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں صدر شیخ سعید احمد، عدنان اقبال بٹ، جی ایم اعوان، جمیل ربانی، فضل رحیم صافی اور دیگر شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آج ایک مضبوط معاشی طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے جبکہ پاکستان دفاعی میدان میں مستحکم ہے اور دونوں ممالک مل کر امت مسلمہ کے مفادات کا دفاع کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی پروگرامز، آتش بازی اور عوامی اجتماعات کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *