کوئٹہ(پاکستان امیج) محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں 17اور 18اکتوبر کو بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان کے ضلع ہرنائی، شیرانی، موسیٰ خیل، ڑوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بار کھان، کوہلو، بولان، قلات ، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، جعفر آباد، قلعہ عبد اللہ، پشین، کوئٹہ اور زیارت میں 17اور 18اکتوبر کو بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے اس دوران متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image