مدینہ منورہ :عمرہ اور وزٹ ویزے پر آکر بھیک مانگنے والے پاکستانی اور بھارتی شہری گرفتار

مدینہ منورہ(پاکستان امیج) مدینہ منورہ میں ادارہ انسداد گداگری نے متعدد غیر ملکی بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گرفتار کیلئے افراد پاکستانی اور بھارتی شہری ہیں۔ انسداد گداگری ادارے کے مطابق شہر کی معروف شاہراہ پر ایک شخص کو دیکھا گیا تو سگنل پر گداگری کر رہا تھا،اسے گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ عمرہ ویزے پر آیا ہوا ہے،ایک اور شخص کو پبلک مقامات پر گداگری کرتے ہوئے پکڑا ہے جو سعودی عرب وزٹ ویزے پر آیا ہوا تھا۔دو افراد کو مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں زائرین سے بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

مصباح الحق کے بیٹے فہام الحق کتنے لاکھ روپے کے بلے سے کرکٹ کھیلتے ہیں،جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

یہ لوگ تنگ دست اور محتاج نہیں ہوتے۔ صدقہ و خیرات کے لیے اجازت یافتہ اداروں سے رجوع کرنا چاہئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *