ڈاکوؤں سے بچنے کیلئے خاتون رکشے سے لٹک گئی، ویڈیو وائرل

لدھیانہ (پاکستان امیج)بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ڈاکوؤں سے بچنے کیلئے خاتون رکشے سے لٹک گئی۔ جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لدھیانہ میں خاتون آٹو ڈرائیور کے بھیس میں مسلح ڈاکوؤں سے خود کو بچانے کے لیے آٹو رکشہ سے لٹک گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ خاتون مینا کماری گائوں جانے کے لیے رکشے میں سوار ہوئیں۔ رکشے میں پہلے سے موجود خواتین کے بھیس میں تین افراد نے مینا کے ہاتھ باندھ کر اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ ان افراد میں ایک ڈرائیور اور دو مسافر شامل تھے۔

جب رکشہ لدھیانہ بائی پاس کے قریب پہنچا، ایک مسافر نے ڈرائیور کو رکشہ سست کرنے کا کہا، اور فوری طور پر دونوں مسافروں نے مینا کمار کو تیز دھار آلے دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی۔ لیکن مینا نے خوف کے بجائے فوری طور پر رکشے کے کھلے حصے سے باہر لٹک کر اپنی زندگی بچانے کی کوشش کی۔

خاتون فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے رکشے سے لٹک گئی اور مسافروں سے مدد کی اپیل کرنے لگی۔

بعدازاں ہائی وے پر راہگیروں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر ہائی وے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔

خاتون کی بہادری نے ناصرف اسے بچایا بلکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کا باعث بھی بنی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *