بلوچستان: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں میں ٹکر سے آگ لگ گئی، حادثے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان میں واقع کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں میں ٹکر ہونے کے سبب آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

لیویز کے حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور ٹریلر کی آپس میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

لیویز کے حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

لیویز کے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *