افغانستان میں زلزلے کے پھر 2 بڑے جھٹکے، شدت 6.3 اور 5.0 ریکارڈ کی گئی

کابل(پاکستان امیج)افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.3 اور 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زلزلہ افغانستان کے مغربی حصے میں آیا جہاں لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بتایا گیا ہے کہ ہرات میں آج صبح 6.3 اور بعد ازاں 5 شدت کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز ہرات سے 28 کلومیٹر دور تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں چند روز قبل آنیوالے زلزلے سے 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *