قلات(پاکستان امیج )کیسکو کی جانب سے بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف آل پارٹیز ٹریڈ یونیئنز اور عوام سراپا احتجاج بن گئے اور شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہے۔قلات میں آل پارٹیز کا اجلاس میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں منعقد ہوا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونیئنز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے اضافی بلوں کی تفصیلات بھی اجلاس میں پیش کیں۔ اجلاس کے بعد ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے بازار چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت میر منیراحمد شاہوانی، حاجی عزیز مغل اور صاحبزادہ مفتی طیب حیدری نے کی۔احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کیسکو اپنے چوری شدہ یونٹس کی بلز عوام سے وصول کرنا چاہتی ہے، زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرز پر منتقل کرنے کے باوجود انہیں بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور اس کے پیسے کیسکو کے اہلکار اپنے جیب میں ڈال کر اضافی یونٹس کی بلز عوام سے وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ دیگر اضلاع میں زرعی ٹیوب ویلوں کے سولرز پر منتقلی کے باوجود بجلی کے بل انتہائی کم ہیں، مگر قلات کے صارفین سے اضافی بل وصول کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ اضافی بلوں کے خاتمے کے لیے قلات میں بروز پیر 25 اگست کو مکمل شٹرڈان ہڑتال ہوگی۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image