کوئٹہ(پاکستان امیج ) نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایجنڈا قومی اہمیت کا حامل ہے ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی کوئٹہ آمد وفاق کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی جانب عملی پیش رفت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں 14 ویں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں افتتاحی کلمات کے دوران کیا نگران وزیر اعلی نے کہا کہ آج اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر صوبائی حکومت من و عن عمل کرے گی بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے تمام سیکورٹی اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن قائم ہے ، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے میر علی مردان خان ڈومکی نے یقین دلایا کہ نیشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image